ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی ،شراب سمگلرز گرفتار ، سینکڑوں بوتلیں برآمد

جمعہ 19 اپریل 2024 14:45

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈیرہ غازی خان میں تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے کارروائی کر کے شراب سمگلرز کو گرفتار کر کے ملزمان سے ولائیتی شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد کر لیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ علی حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا اور شراب سمگلرز محمد نعمان ولد ظہر احمد قوم شیخ سکنہ خان گڑھ اور محمد راحیل ولد ارشاد علی قوم شیخ سکنہ ملتان کو گرفتار کر کے کار میں چھپائی کی ولائیتی شراب کی سینکڑوں بوتلیں معہ کار جس پر وہ شراب سمگل کرتے تھے کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر دیا۔ ایس ایچ او نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ڈی پی او احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارواٸیاں عمل میں لا رہے ہیں تاکہ معاشرہ کو شراب جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں