معصوم پرندوں کے غیرقانونی شکار، جنگلی حیات کے تحفظ کی کارروائیوں میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات ڈیرہ کی صوبہ میں پہلی پوزیشن

ہفتہ 2 مئی 2020 17:37

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات ڈیرہ نے ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسرخان ملوک خان کی قیادت میں کورونا وائرس لاک ڈائون کے ڈیڑھ ماہ کے عرصہ کے دوران معصوم پرندوں کے غیرقانونی شکار کیخلاف کارروائیوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کی کارروائیوں میں جرمانوں کی مد میں حکومتی خزانے 67لاکھ روپے جمع کرائے اور مطلوبہ اہداف کے حصول میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

محکمہ تحفظ جنگلی حیات ڈیرہ کے ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسرخان ملوک خان نے وائلڈ لائف افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی لگن سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دوسری جانب عوامی حلقوں کی طرف معصوم پرندوں کی جان بچانے اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر محکمہ جنگلی حیات ڈیرہ کے ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسرخان ملوک خان اور دیگر سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں