ڈیرہ اسماعیل خان ،زرعی یونیورسٹی ڈیرہ میں "ریفرینس سائٹیشن" کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) زرعی یونیورسٹی ڈیرہ میں "ریفرینس سائٹیشن" کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد۔زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں تحقیقی مقالہ جات اور پیپرز میں ریفرینس سائٹیشن کے حوالے سے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کا انعقاد ہوا جس میں طلباء  اور اساتذہ کو مختلف ریفرینس سائیٹیشن سافٹ وئیرز کے استعمال کی ٹریننگ کروائی گئی۔

ورکشاپ کا انعقاد پاکستان سائینٹیفیک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سنٹر (PASTIC) کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ دو روزہ ورکشاپ میں پہلے دن قرطبہ یونیورسٹی سے آئے ہوئے ڈاکٹر محمد توصیف نے شرکائ  کو ریفرینس سائٹیشن ٹول EndNote کے حوالے سے ٹریننگ دی جبکہ دوسرے دن کی Mendeley سافٹ وئیر کی ٹریننگ پاکستان سائینٹیفیک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سنٹر کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غزالہ علی خان اور گومل یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد علی نے کروائی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں شرکاء  کو ٹریننگ کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ٹرینرز کا کہنا تھا کہ کیسے یہ سافٹ وئیرز تحقیق کے کام میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی وقت بچانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر کا کہنا تھا کہ تحقیق کامیابی کی جڑ ہے اور خوشی ہے کہ اس ٹریننگ کے بعد آپ لوگوں کو اپنی ریسرچ کے دوران ریفرنس سائٹییشن میں مسئلہ نہیں آئے گا۔ انہوں نے پروگرام کے آرگنائزرز ڈاکٹر غزالہ علی خان اور شعبہ فاریسٹری کے سید عبدالواحد شاہ کی تعریف کی جن کی لگن اور محنت سے یہ سب ممکن ہوا۔ ورکشاپ کے آخر میں وائس چانسلر کی جانب سے شرکائ  میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں