محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ اور صوبائی حکومت نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے

بدھ 29 دسمبر 2021 17:00

ڈ یرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2021ء) محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ اور صوبائی حکومت نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ۔ ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر خان ملوک خان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں وائلڈ لائف ڈویژن کے عملے کو قیمتی جنگلی حیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے موبائل چیک پوسٹ کی نئی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف خیبرپختونخوا ڈاکٹر محسن فاروق،پراجیکٹ ڈائریکٹرٹین بلین ٹری پلانٹیشن پراجیکٹ وائلڈ لائف کے جزو محمد حسین اور کنزرویٹر وائلڈ لائف سدرن سرکل سید کمال کا شکریہ کہ انہوں نے ڈی آئی خان وائلڈ لائف ڈویژن کے عملے کو اس نئے کنٹرول سے فائدہ اٹھانے اور استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا۔ نایاب و قیمتی جنگلی حیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام اور اس سے جنگلی حیات کے عملے کی صلاحیت کو مزید مضبوط اور بہتر بنایا جائے گا تاکہ قیمتی جنگلی حیات کی انواع کی غیر قانونی اسمگلنگ کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں