ڈیرہ اسماعیل خان ،رائفل صاف کرنے کے دوران بے احتیاطی کے باعث گولی چلنے سے نوجوان شدید زخمی

جمعرات 12 مئی 2022 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2022ء) رائفل صاف کرنے کے دوران بے احتیاطی کے باعث گولی چلنے سے نوجوان شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تھانہ کھوئی بہارہ کا رہائشی اکرام اللہ گھر میں رائفل صاف کررہا تھا کہ اپنی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث اچانک گولی چلنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،پولیس نے نوجوان کو گرفتارکرکے رائفل اور سات کارتوس برآمد کرلیے ہیں ۔پولیس نے نوجوان کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں