ڈیرہ اسماعیل خان،یارک پولیس کی چنڈہ چیک پوسٹ پر لیڈی پرس سے 02کلو سے زائد ہیروئن برآمد، سمگلر ماں بیٹا گرفتار

پیر 16 مئی 2022 14:56

ڈیرہ اسماعیل خان،یارک پولیس کی چنڈہ چیک پوسٹ پر لیڈی پرس سے 02کلو سے زائد ہیروئن برآمد، سمگلر ماں بیٹا گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) یارک پولیس کی چنڈہ چیک پوسٹ پر لیڈی پرس سے 02کلو سے زائد ہیروئن برآمد، سمگلر ماں بیٹا گرفتار۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او یارک رفیق خان ہمراہ نفری پولیس نے چنڈہ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بدوران ڈیوٹی ناکہ بندی ایک بس جو کہ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان آ رہی تھی کو روکا گیا تو گاڑی میں سوار افراد کو چیک کیا گیاجبکہ ایک مشکوک عورت کو بذریعہ لیڈی کانسٹیبل چیک کیا گیا تو اس کے ہینڈ بیگ (پرس) سے ہیروئن کے 04 پیکٹس برآمد ہوئے جن کو برموقع تحویل میں لے کر بذریعہ ڈیجیٹل سکیل وزن کیا گیا تو ہیروئن مجموعی طور پر 2136 گرام نکلی، ملزمہ گ۔

ث زوجہ دین محمد ہمراہ پسر محمد ارمان قوم بھٹنی سکنہ گومل بازار ٹانک کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں