ڈیرہ اسماعیل خان، دیرینہ دشمنی میں مسلح ملزمان نے تیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پیر 16 مئی 2022 14:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی میں مسلح ملزمان نے تیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

پنیالہ کے علاقہ گنڈھیر خیل میں تیس سالہ نوجوان قدرت اللہ ولد حمید اللہ قوم مٹھی خیل سکنہ وانڈہ گنڈھیر بدنی خٰیل زرولی نامی شخص جودکان میں بیٹھا تھا کہ اس دوران مسلح ملزمان وہاں آئے اور فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ۔مقتول کے والد کی رپورٹ پر تین ملزمان بھائیوں امان اللہ ،مطیع اللہ اور قیوم اللہ پسران غلام قاسم اقوام مٹھی خیل ساکنان وانڈہ گنڈھیر بدنی خیل کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا،وجہ عداوت سابقہ قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں