پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کا ڈی آئی خان ، سی آر بی سی نہر میں ریسکو آپریشن

ایس ایس جی کمانڈوز نے نہایت ہی قلیل وقت میں آپریشن مکمل کرکے ڈوبنے والے فرد کی لاش کو سول انتظامیہ کے حوالے کر دیا

پیر 8 اپریل 2024 20:15

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کا ڈی آئی خان ، سی آر بی سی نہر میں ریسکو آپریشن، ایس ایس جی کمانڈوز نے نہایت ہی قلیل وقت میں آپریشن مکمل کرکے ڈوبنے والے فرد کی لاش کو سول انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی خان ، سی آر بی سی نہر میں گزشتہ روز نہانے کے غرض سے جانے والے دو افراد ڈوب گئے تھے، ایک ڈوبنے والے فرد کی لاش کو ریسکیو 1122 کی مدد سے باہر نکال لیا گیا تھا، دوسرے ڈوبنے والے فرد کی لاش کی تلاش کیلئے سول انتظامیہ نے پاک فوج کی مدد طلب کی، پاک فوج، سول انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے کامیاب ریسکو آپریشن کیا، پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے نہایت ہی قلیل وقت میں آپریشن مکمل کرکے ڈوبنے والے فرد کی لاش کو سول انتظامیہ کے حوالے کر دیا، سول انتظامیہ، علاقے کے مشران اور لواحقین نے پاک فوج کے کامیاب ریسکو آپریشن پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں