مولانا فضل الرحمن ، علی امین گنڈا پور، فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان میں نماز عید ادا کی

جمعہ 12 اپریل 2024 18:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) جے یو آئی کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمن، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور اور پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے نماز عید آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی۔ تفصیلات کے مطابق عیدا لفطر کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے اپنے آبائی گائوں عبدالخیل میں نماز عید پڑھائی، نماز عید میں جے یو آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا لطف الرحمن، سابق وفاقی وزیر مولانااسعد محمود، انجینئر مولانا ضیاء الرحمن، مولانا عبید الرحمن اور مولانا اسجد محمود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وہ لوگوں سے عید ملے۔ بعد میں مولانا فضل الرحمن اور مولانا برادران اپنے والد سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مولانا مفتی محمود کی قبر پر بھی گئے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈا پور نے عید کی نماز الامین ہائوس ڈیرہ میں ادا کی جس میں ان کے بھائی سابق صوبائی وزیر بلدیات کے پی کے سردار فیصل امین خان گنڈا پور، سٹی میئر ڈیرہ کیپٹن (ر) سردار عمر امین خان گنڈا پور سمیت رشتہ داروں اور دوستوں کے علاوہ پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

بعدازاں وہ لوگوں سے عید بھی ملے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے نماز عید آبائی علاقہ کنڈی ماڈل فارم کے قریب جامعہ مسجد کوکار میں ادا کی جس میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنان اور مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں فیصل کریم کنڈی پارٹی کارکنان اور لوگوں سے عید ملے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں