ڈیرہ اسماعیل خان،ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ ناصر محمود کی عیدالفطر کے موقع پر شہدائے پولیس کے گھر آمد

ہفتہ 13 اپریل 2024 14:45

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ ناصر محمود کی عیدالفطر کے موقع پر شہدائے پولیس کے گھر آمد،شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ، قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ، اپنے شہداء اور ان کی فیملیز کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے،ڈی پی او ناصر محمود ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اپنے شہداء کی یاد مناتے ہوئے شہدائے پولیس سید ذیشان حیدر اور رحمت الٰہی کے گھر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

لواحقین سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بچوں کو تحائف اور میٹھائی دی اور ان کے ساتھ گھل مل گئے ۔اس موقع پر فوکل پرسن شہدائے پولیس و غازیان ڈیرہ ملک محمد عمران بھی ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او ڈیرہ نے شہداء کی فیملیز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پولیس شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ انکی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ ہم اپنے شہدا اور ان کی فیملیز کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے ۔ شہداء اور غازیان پولیس محکمہ کا فخر و اثاثہ ہیں ۔ ملک و قوم کیلئے دی جانیوالی عظیم قربانیوں پر قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں