ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی عیدالفطر کے موقع پر شہدائے پولیس کے گھر آمد

ہفتہ 13 اپریل 2024 15:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ناصر محمود کی عیدالفطر کے موقع پر شہدائے پولیس کے گھر آمد،شہداءہمارے ماتھے کا جھومر ، قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ، اپنے شہداءاور ان کی فیملیز کو کبھی تنہاءنہیں چھوڑیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اپنے شہداءکی یاد مناتے ہوئے شہدائے پولیس سید ذیشان حیدر اور رحمت الٰہی کے گھر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

لواحقین سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے بچوں کو تحائف اور میٹھائی دی اور ان کے ساتھ گھل مل گئے ۔اس موقع پر فوکل پرسن شہدائے پولیس و غازیان ڈیرہ ملک محمد عمران بھی ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او ڈیرہ نے شہداءکی فیملیز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پولیس شہداءہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ انکی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ ہم اپنے شہدا اور ان کی فیملیز کو کبھی تنہاءنہیں چھوڑیں گے ۔ شہداءاور غازیان پولیس محکمہ کا فخر و اثاثہ ہیں ۔ ملک و قوم کیلئے دی جانیوالی عظیم قربانیوں پر قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں