تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں،04 ملزمان گرفتار

اتوار 14 اپریل 2024 15:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کرکے 715 گرام آئس ، 225 گرام ہیروئین اور 01 عدد پسٹل برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، تھانہ کینٹ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے منصور ولد مقصود قوم چکڑیال سکنہ خیر آباد کے قبضہ سے 110 گرام ہیروئین،شہزاد ولد کامران قوم راجپوت سکنہ محلہ حضرت بلال کے قبضہ سے 345 گرام آئس،عبدالستار ولد اللہ وسایا قوم کنیرہ سکنہ بستی استرانہ کے قبضہ سے 115 گرام ہیروئین برآمد کرلی جبکہ عبدالمنان ولد قاسم سکنہ درابن چونگی کے قبضہ سے 370 گرام آئس اور یکضرب پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے چاروں ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں