ڈی آئی خان، گاڑی الٹنے سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق،خواتین ، بچوں سمیت 14 افراد زخمی

اتوار 14 اپریل 2024 18:45

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) سگو سے جمعہ شریف بارات لیکر جانے والی ڈاٹسن بائی پاس آڑہ روڈ کے قریب الٹنے سے بارات میں شریک پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوںسمیت 14افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیموں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بائی پاس آڑہ روڈ کے قریب سگو سے جمعہ شریف جانے والی بارات کی ڈاٹسن فنی خرابی کے باعث الٹ گئی، جس کے باعث ڈاٹسن میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 14افراد زخمی جبکہ پولیس کانسٹیبل محمد اجمل ولد غلام قاسم جاں بحق ہوگیا،ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے 14 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں