ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس کا منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات آمد

منگل 16 اپریل 2024 19:57

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ایس ایچ او تھانہ کینٹ گل شیرخان کی قیادت میں پولیس نے گیلانی ٹائون میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات آمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ناصر محمود کی ہدایت پر کینٹ پولیس نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ گل شیرخان کی قیادت میں گیلانی ٹائون میں اشفاق عرف بلا نامی منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ کے دوران 3031گرام چرس ، 394گرام آئس اور 385گرام ہیروئن برآمد کرکے اشفاق عرف بلاکو گرفتار کرلیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں