تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود کوٹلہ سیدان کے قریب ڈیرہ درابن روڈ پر ٹریفک حادثہ، بچہ جاں بحق

منگل 16 اپریل 2024 20:08

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود کوٹلہ سیدان کے قریب ڈیرہ درابن روڈ پر تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے 11سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ درابن روڈ پر کاظمی مارکیٹ کوٹلہ سیدان کے سامنے 11سالہ حزب اللہ محسود ولد ممتاز خان محسود سکنہ حال کوٹلہ سیدان کو تیزرفتار ٹرک نے ٹکر مار دی ، جس سے 11سالہ بچہ حزب اللہ محسود موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں