بلاول بھٹو کی مناظرے کی دعوت ن لیگی قائد کو ہے شہباز شریف کو نہیں،فیصل کریم کنڈی

پیر 29 جنوری 2024 19:55

دیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے مناظر ے کی دعوت ن لیگی قائد کو دی ہے، شہباز شریف کو نہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ (آج)منگل کو بلاول بھٹو کا ڈی آئی خان میں تاریخی جلسہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے جلسے میں باہر سے آنے والے زیادہ تھے، 9مئی مقدمات کے فیصلے تک بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو کی (ن)لیگ کے قائدین پر تنقید بہت مثبت ہے،پی پی چیئرمین نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو نہیں بلکہ ن لیگی قائد کو مناظرے کی دعوت دی ہے، اگر وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہیں تو ہم مناظرے کیلئے تیار ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں