دیر بالا سے دیگر زیر یں اضلاع کو مال مویشی اور قربانی کے جانوروں کی نقل و حمل پر پابندی

پیر 6 اگست 2018 23:34

دیربالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنردیر بالا محمد عرفان اللہ محسود نے ضلع دیر بالا سے دیگر زیر یں اضلاع کو مال مویشی اور قربانی کے جانوروں کی نقل و حمل پر دفع 144 کے تحت پابندی لگائی ہے جسکا اطلاق عرصہ ایک مہینہ یا اس حکمنامے کی منسوخی تک نافذالعمل رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ بعض افراد کا ضلع دیر بالا سے زیریں اضلاع کو مال مویشی اور قربانی کے جانوروں کے نقل وحمل کی اطلاعات ملی تھیں جو ضلع میں مویشی کی قیمتوں کے بڑھنے اور مویشیوں کی قلت کا سبب بن سکتی ہیں لہذا ضلع بھر سے مویشی لے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے اور اس حکم کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے ضلع میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایکسین واپڈا کو اپنے دفتر طلب کیا اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ انہوں نے ایکسئین واپڈا کو ہدایت کی کہ ضلع میں عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا ایک خاص شیڈول جاری کیا جائے اور اس پر عملدرامد یقینی بنایا جائے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں