ویلج کونسل فضل آباد شیخانو تیمرگرہ ٹو سے پی ٹی آئی کی خواتین کی سیٹ پر سابقہ اُ میدوار عالیہ بی بی کا مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے شفاف تحقیقات جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

منگل 10 مئی 2022 23:08

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2022ء) دیرلویر ،ویلج کونسل فضل آباد شیخانو تیمرگرہ ٹو سے پی ٹی آئی کی خواتین کی سیٹ پر سابقہ اُ میدوار عالیہ بی بی نے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے شفاف تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،تیمرگرہ میں مقامی میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے عالیہ بی بی کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت اُ ن سمیت سینکڑوں ووٹرز کا ووٹ ابا ئی ویلج کونسل سے فضل آباد شیخان منتقل کیا گیا جہاں تعینات عملے کی بے ضا بطگیوں ،پسند نا پسند کی وجہ سے پی ٹی آئی کی اکثریت خواتین ووٹ پول کرنے سے محروم رہی،علاوہ ازیں بد انتظامی کی وجہ سے تین بار پولنگ کا عمل روکنا پڑا،انہوں نے کہا کہ مخالف پارٹی جماعت اسلامی سے تعلق انتخابی عملے کے خاتون ممبر نے اُ نہیں زدکوب اور ووٹرز کے سا تھ حددرجہ بد اخلاقی کی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شیخانو منتقل کئے جانے والے ووٹ واپس تنگی ویلج کونسل میں درج کئے جا ئے جبکہ الیکشن کمیشن مبینہ بے ضابطیگیوں کے حوالے سے اُن کی درخواست پر جلد فیصلہ دی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں