تیمرگرہ:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوئر دیر میں درجنوں کرش پلانٹ بند اور مسمار کرنے اور کرش پلا نٹس مالکان کو گرفتار کرنے اور ریٹ بجری کو لیجانے والے گا ڑیوں کو قبضہ میں لینے کے خلاف کرپش پلانٹس کے کا روبار سے وا بسطہ سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل کر آئے

منگل 31 مئی 2022 20:39

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2022ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوئر دیر میں درجنوں کرش پلانٹ بند اور مسمار کرنے اور کرش پلا نٹس مالکان کو گرفتار کرنے اور ریٹ بجری کو لیجانے والے گا ڑیوں کو قبضہ میں لینے کے خلاف کرپش پلانٹس کے کا روبار سے وا بسطہ سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل کر شہید چوک تیمرگرہ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے شدید احتجاجی مظا ہرہ کی جس کی باعث کئے گھنٹے ٹریفک جام ہوکر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی متاثرہ افراد کے احتجاج میں شامل ہو گئے تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرش پلانٹس کو بند کرنے اور کرش پلانٹس کے مالکان اور ان کے یونین کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو گرفتار کرنے کے خلاف کرش پلانٹس کے روز گار سے وابسطہ سینکڑوں افراد نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے شہید چوک میں گاڑیوں کو کھڑی کرکے ٹریفک کو جام کر دیا جس سے کئی کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کئی گھنٹے ٹریفک جام ہونے سے سکول وکا لجز کے طلباء وطالبات ، خواتین ،اورمریض ٹریفک میں پھنس کر انہیں شدید گرمی کی وجہ سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا احتجاجی مظا ہرہ سے کرش پلانٹ یونین کے رہنماووں صدر واحد خان ، جنرل سیکرٹری حضرت علی ، جماعت اسلامی کے سابق امید وار صوبائی اسمبلی حاجی شاد نواز خان، پیپلز پا رٹی لوئر دیر کے سیکرٹری اطلا عات عالم زیب ایڈوکیٹ ، اے این پی کے عمران ٹاکور ، نواب زادہ عرفان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کرش پلانٹس کی بندش اور مسماری اور ان سے وابسطہ لوگوں کی گرفتاری کی شدید مزمت کی اور کہا کہ کسی نوٹس کے بغیر کرش پلانٹس کی بندش ظلم اور نا انصافی ہے اور غریب عوام سے روز گار چھننے کے مترادف ہے بعد میں اسسٹنٹ کمشنر فرحان احمد موقع پر پہنچ کران کی یقین دھانی پر احتجاج کو ختم کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں