تیمرگرہ،تالاش انگلش ایجوکیشن اکیڈ می کے زیر اہتمام سالانہ ر نگار نگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:16

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) تالاش انگلش ایجوکیشن اکیڈ می کے زیر اہتمام سالانہ ر نگار نگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں والدین ،طلبہ ،اساتذہ اور مقامی شہر یوں کی کثیر تعداد شریک ہو ئی ،اس موقع پر طلبہ نے ملی نغمے ترانے اور تقار یر پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی جبکہ گز شتہ برس بہترین تعلیمی کار کر د گی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اعزازی شیلڈز اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے ،اپنے خطاب میں مہمان خصوصی مذہبی سکالر مولانا محمد زاہد خان ،ڈاکٹر خا یستہ رحمٰن اور ادارت کے پرنسپل عبدالوکیل ایڈو کیٹ نے کہا کہ قوموں کی عروج وزاوال کا انحصار حصول تعلیم سے وابستہ ہے ،کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ میں نجی سیکٹر اہم کردار اد اکررہا ہے ،مقررین نے کہا کہ اس وقت پختون خواہ کی55لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہے جنہیںتعلیمی اداروں میں داخل کرانا تمام طبقات کی مشتر کہ ذمہ داری ہے ،مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ و ہ سوشل میڈیا کا مثبت اور بغرض تحقیق استعمال یقینی بنا ئے ،تعلیم کے سا تھ سا تھ کردارسازی اور ہنر سیکھنے پر توجہ دے ،مقررین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ شرح خو ا ند گی بہتر بنانے اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لے سٹیک ہولڈرز کو مشتر کہ کردار ادا کرنا ہو گا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں