رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پام آئل کی درآمدات میں 9.58 فیصد ،سویابین کی درآمدات میں 16.28 فیصد کمی

جمعہ 24 جنوری 2020 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 9.58 فیصد جبکہ سویابین کی درآمدات میں 16.28 فیصد کمی آ گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی۔دسمبر 2019-20ء کے دوران پام آئل کی درآمدات 842.418 ملین ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 931.661 ملین ڈالر تھیں۔ سویابین کی درآمدات 16.28 فیصد کمی کے ساتھ 40.817 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو اس سے قبل مالی سال کے دوران 48.756 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں