ڈاکٹر ساجد الرحمٰن کو ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ پنجاب کا عارضی چارج تفویض، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 10 اپریل 2024 18:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) چیف سائنٹسٹ شعبہ بائیو ٹیکنالوجی آری فیصل آبادڈاکٹر ساجد الرحمٰن کو ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ پنجاب کے عہدہ کیلئے عارضی چارج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد ر ہے کہ یہ عہدہ ملک اللہ بخش کی ریٹائرمنٹ پر 9 اپریل کو خالی ہوگیا تھا ۔ ڈاکٹر ساجد الرحمٰن نئے ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ پنجاب کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی تک عارضی طور پر فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں