محکمہ زراعت کی افسران کو گندم کی خریداری مہم بارے کاشتکاروں کی رہنمائی کی ہدایت

منگل 16 اپریل 2024 12:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) محکمہ زراعت پنجاب نےافسران کو گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں کاشتکاروں کی رہنمائی کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ اچھی طرح پک کر تیار اور خشک ہونے کے بعدمناسب طریقے سے گندم کی کٹائی کے بعد اسے پٹ سن جیوٹ بیگز اور پولی پراپلین تھیلوں میں ڈا ل کر خریداری مراکز تک پہنچا سکیں۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع و اڈاپٹو ریسرچ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع کے زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس باقاعدگی سے اپنے اپنے علاقوں کا دورہ جاری رکھیں گے تاکہ کاشتکاروں کو گندم کی تیاری، کٹائی، بھرائی اور فروخت کے سلسلہ میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے بتایاکہ تمام ڈسٹرکٹ آفیسر ز زراعت بھی فیلڈ سٹاف کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں گے اور گندم کی خریداری مہم کے اختتام تک ان کی معاونت کریں گے ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اچھی طرح پک کر تیار اور خشک ہونے پر فصل کی برداشت سے قبل جڑی بوٹیوں، کنگھی، کانگیاری اور غیر اقسام کے پودے صاف کر لیں۔انہوں نے کہاکہ گندم اچھی طرح خشک ہونے پر ہی کاٹی جائے تاکہ اس میں نمی کا تناسب 10 فیصد سے زائد نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں