پنجاب حکومت کا 21 اضلاع میں 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر،پاک سیڈراور رائس سٹرا شریڈ کی فراہمی کا اعلان

جمعرات 18 اپریل 2024 13:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق انسداد سموگ پروگرام کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع (فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،چنیوٹ )سمیت صوبے کے21 اضلاع میں 60فیصد سبسڈی پرزمینداروں، کاشتکاروں، کسانوں کو سپر سیڈر،پاک سیڈراور رائس سٹرا شریڈ کی فراہمی کا اعلان کردیا گیا،کہا گیا ہے کہ فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،چنیوٹ،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ،نارووال،حافظ آباد،گجرات،منڈی بہاؤا لدین،قصور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،اوکاڑہ،ساہیوال،پاک پتن،وہاڑی،خانیوال،ملتان اور لودھراں کے اضلاع کے کاشتکارانسداد سموگ پروگرام کے تحت 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر،پاک سیڈراور رائس سٹرا شریڈ کے حصول کےلئے فوری درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری عبدالحمید نے جمعرات کے روز اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پنجاب کے مشینی کاشت اپنائیں،زرعی پیداوار بڑھائیں منصوبے کے تحت مذکورہ اضلاع کے کاشتکارمزید معلومات و رہنمائی کےلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن 0800-17000پرپیر سے ہفتہ تک صبح 8 سے شام 8بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں