ویلیوایڈیشن نہ ہونے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں کھجور کی ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر
جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:27
(جاری ہے)
جس میں ملک کے تمام صوبوں سے کھجور کے کاشتکاروں نے شرکت کی۔ نمائش میں پاکستان کے طول و ارض میں کاشت کی جانے والی پچاس سے زیادہ کھجور کی اقسام شرکائ کی دلچسپی کا باعث بنی رہیں۔
اس تقریب کے مہمان اعزاز سندھ سے تعلق رکھنے والے ترقی پسند کاشتکار غلام قاسم جسکانی تھے جبکہ ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر امان اللہ ملک، ڈاکٹر جعفر جسکانی اور ڈاکٹر ثمرعباس نقوی نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ ویلیوایڈیشن اور جدید طریقہ کاشت کو اپناتے ہوئے ملکی سطح پر کھجور کی پیداواریت کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کر کے زرعی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کھجور کی پیداوار تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ ٹن سالانہ ہے تاہم روایتی طریقوں کی وجہ سے ایکسپورٹ صرف چھوہارے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ کاشتکاروں کو ویلیوایڈیشن، جدید ٹیکنالوجی اور پیسٹ مینجمنٹ سے روشناس کراتے ہوئے نہ صرف معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے بلکہ پیداواریت میں اضافے اور فوڈ سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کھجور کی بہتر اقسام کی کاشت کو فروغ دینے کے لئے ٹشوکلچر میں تحقیق و تدریس کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی سطح پر کمرشل ٹشوکلچر کا نظام تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مصر، سعودی عرب، ایران، عراق کا شمار دنیا کے کھجور پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ غلام قاسم جسکانی نے کہا کہ کھجور غذائیت کا منبع ہوتے ہوئے اپنے اندر پروٹین، چکنائی، نمکیات، نشاستہ اور حیاتین رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تین سو سے زائد کھجور کی اقسام پائی جاتی ہیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ مختلف عوامل کی وجہ سے یہ تعداد پچاس تک محدود ہو کر رہ گئی ہے جس کے لئے کمرشل ٹشوکلچر کو فروغ دیتے ہوئے نایاب ہونے والی اور پاکستان کے ماحول سے ہم آہنگ غیرملکی اقسام کی کاشت پر سائنسی بنیادوں پر کام کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی کی کاوشیں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس دانش گاہ کی بدولت دیہی ترقی، پیداواریت میں اضافے اور فوڈ سیکورٹی جیسے چیلنجز سے نبردآزما ہوتے ہوئے زرعی ترقی کی بنیاد رکھی۔ ڈاکٹر امان اللہ ملک نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں کھجور کو خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بنی نوع انسان پر ان گنت احسانات میں کھجور ایک بہت بڑی نعمت ہے جسے غذائیت اور ادویاتی نکتہ نظر سے انفرادی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھجور کا زیرکاشت رقبہ 91145ہیکٹر ہے جس میں سے پنجاب کا حصہ صرف 5781ہیکٹر پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھجور کی پیداوار کے حساب سندھ سرفہرست ہے جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کاشتکاروں کی استعدادکار بڑھانے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے اور یہ میلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام الہامی مذاہب میں کھجور کو تقدس حاصل ہے اور یہ پیغمبروں کا پسندیدہ پھل رہا ہے۔ ڈاکٹر جعفر جسکانی نے کہا کہ ہارٹیکلچرل سائنسز کے سائنسدان باغبانوں کی رہنمائی اور تحقیق و تدریس کے لئے دن رات کوشاں ہیں جس سے جدید علوم کی حامل افرادی قوت، ہارٹیکلچر کے مسائل کے حل اور بہتری کے لئے سائنسی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویلیوایڈیشن کی بدولت پاکستانی کاشتکار بین الاقوامی منڈی میں اپنا حصہ لینے کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ نچلی سطح پر غربت کے خاتمے اور غذائیت میں کمی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ ڈاکٹر ثمرعباس نقوی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی نے 2008ئ میں کھجور کی ترویج اور تحقیق کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا تھا تاکہ اس کی بدولت زرعی کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ایک نئے ترقی کے سفر کا آغاز کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر میں کھجور کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میلے کا مقصد کاشتکاروں، زرعی سائنسدانوں، پالیسی میکرز کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل تیار کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کھجور نمائش میں پچاس سے زائد اقسام کی کھجوریں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کھجور کو پانچ ہزار سال سے کاشت کیا جا رہا ہے اور اس کی بہترین اقسام سعودی عرب، عراق، مصر اور ایران وغیرہ میں کاشت کی جا رہی ہیںفیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون ..
ایتھوپیا کے سفیرجمال عبداللہ کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات
فیصل آباد،کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل آڈنٹیفیکیشن کمیٹی کا اجلاس
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت
مینجمنٹ کمیٹی ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی سفارشات پر منتخب 82 ممبرز کو ممبرشپ کارڈز جاری
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
پاکستان اس وقت ذیابیطس کے مرض میں پہلے نمبر پر ہے، ڈاکٹرمقصوداحمد
عدا لت نے سانحہ جڑا نوالہ میں ملوث ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حو الے کر دیا
اسکاؤٹس معاشرے میں بھائی چارے کا پیغام عام کرنے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی
قومی اسمبلی اجلاس میں نئے منتخب رکن فیصل امین خان نے حلف اٹھا لیا
موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گیا، حادثہ میں باپ اور کم سن بیٹی جاں بحق ہوگئے
فیصل آباد،سا لا نہ واپڈا انٹر یو نٹ کبڈی ٹورنا منٹ 28اپریل سے 30اپریل کو ہو گا
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار