پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز

منگل 7 دسمبر 2021 12:14

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز ہوچکی ہیں، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل اور صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کی ایک اور اہم ملاقات ، نئے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے بریف کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل اور صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کی ایک اور اہم ملاقات کی،سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے صوبائی الیکشن کمشنر کو نئے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے بریف کیا،نچلی سطح پر انتخابات جماعتی بنیادوں پر اور بیلٹ پیپرز کی تعداد کم کرنے پر غور کیا گیا۔

ترجمان لوکل گورنمنٹ کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 پر کروائے جائیں گے۔بلدیاتی آرڈیننس کے اجراء کے بعد الیکشن کمیشن حد بندیوں کا آغاز کر دے گا ۔ورکنگ گروپ نے الیکشن پر آنے والے اخراجات اور طریقہ کار کے حوالے سے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ملاقات میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشن پنجاب سائیں بخش،ڈائریکٹر الیکشن کمیشن پنجاب عبد الحمید اور لوکل گورنمنٹ کے لیگل ایڈوائزرز بھی موجود تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں