درآمدات و برآمدات میں بڑھتے ہوئے فرق پر قابو پانے اور معیشت کی ٹھوس بنیادوں پر بحالی کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے تمام مسائل کو حل کرنا ضروری ہے، میاں کاشف ضیاء

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:04

فیصل آباد ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) درآمدات و برآمدات میں بڑھتے ہوئے فرق پر قابو پانے اور معیشت کی ٹھوس بنیادوں پر بحالی کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے تمام مسائل کو حل کرنا ضروری ہے۔یہ بات پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (نارتھ زون ) کے سینئر وائس چیئرمین میاں کاشف ضیاء نے پی۔

ایچ۔ایم۔اے ہاؤس میں --"میٹ دی پریس -"کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے 44ارب سبسڈی کا خیر مقدم کیا مگر کہا کہ صرف گیس میں کمی تمام مسائل کا حل نہیں ۔ پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں مسابقت کی پو زیشن میںلانے کیلئے دیگر علاقائی تجارتی حریف ملکوں کے مساوی سہولیات دیناہو گی۔

(جاری ہے)

ڈالر کی قیمت میں دس روپے اضافے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کی نفی کی اس سے برآمدی تاجروں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہامعمولی عارضی فائدے کے بعد براآمدات کیلئے درآمد کی جانے والی تمام مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی۔جبکہ اندرون ملک افراط زر چودہ فیصداضافے سے پیداواری لاگت بڑھ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اقتصادی پالیسیوں کی تشکیل کے سلسلہ میں تمام متعلقہ شعبوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔کاشف ضیاء نے کہا کہ وہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈاندسٹری کے ساتھ ملکر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور نئی حکومت کو ویلیوایڈڈٹیکسٹائل سیکٹرکے مسائل سے آگاہ کرنے کیلئے بہت جلد وفد کی صورت میں اسلام آباد کا دورہ کرینگے۔

انہوں نے پی۔ایچ۔ایم۔اے کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ ان کے دفاتر فیصل آباد کے علاوہ کراچی ،لاہور اور سیالکوٹ میں قائم ہیں جبکہ ان کے ممبران کی تعداد 1600ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹیکسٹائل کا واحد شعبہ ہے ۔جو براہ ر است5لاکھ خاندانوں کو روزگار مہیا کر رہا ہے۔انہوں نے قومی معیشت کے اس اہم شعبہ کے مسائل کو اُجاگر کرنے کے سلسلہ میں صحافیوں کے کردار کو سراہااور اس توقع کا اظہار کیا کہ کہ پہلے کی طرح تعاون کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

سابق چیئرمین میاں نعیم احمد نے کہا کہ پی۔ایچ۔ایم۔اے کو نوجوان قیادت کا انتخاب کیا گیا۔ میاں کاشف ضیاء جیسی متحرک جرأتمند اور ویژن شخصیت کا انتخاب کیا گیا ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ہوزری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پی ٹی آئی سے بھر پور تعاون کرینگے۔ اس موقع پر صحافیوں کے علاوہ ہوزری انڈسٹری سے میاں خالد پرویزموجود تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں