فیصل آبا د کو سی پیک کے تحت تعمیر ہونیوالی لاہور، ملتان کراچی موٹروے سے ملانے کیلئے فوری ذیل گجراں اڈا ستیانہ کے مقام پر انٹر چینج تعمیر کیا جائے،رانا سکندر اعظم کا وزیراعظم سے مطالبہ
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:46
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ کثیر سرمایے سے لاہورملتان، کراچی موٹروے کو مکمل کیا گیا ہے۔ مگر رابطہ سڑکوں سے پوری طرح منسلک نہ ہونے سے اسے اپنی استعداد کے مطابق اس پر سفر کرنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فیصل آباد کی ٹریفک کو آسان اور مختصر ترین راستہ سے اس موٹر وے سے ملا دیاجائے تو اس سے نہ صرف برآمدات کی تیز رفتار نقل و حمل میں مدد ملے گی بلکہ اس موٹر وے پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس لئے تاندلیانوالہ روڈ اڈا ستیانہ کے نزدیک چک نمبر اڈہ 426ذیل گجراں کے مقام پر انٹر چینج فوری طور پر تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس لنک روڈ کی تعمیر و مرمت اور کشادگی کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ فیصل آباد سے کراچی جانے والے برآمدی کنٹینروں کو مختصر راستہ مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس انٹر چینج کی وجہ سے سڑک کے ذریعے فیصل آباد سے لاہور ، ملتان یا کراچی جانے والوں کو بھی ایک مختصر راستہ مل سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس انٹر چینج کی وجہ سے فیصل آباد سے لاہور کا سفر جو اس وقت دو گھنٹے میں طے ہوتا ہے وہ سواگھنٹے میں طے ہو سکے گا۔رانا محمد سکندر اعظم خاں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے رکن میاں فرخ حبیب ،رضا نصراللہ گھمن، صوبائی اسمبلی کے ارکان لطیف نذر، میاں وارث عزیز، عادل پرویز گجر اور عمر فاروق بھی اس سلسلہ میں وفاقی حکام سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس جائز مطالبہ کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ اس سلسلہ میں وفاقی وزارت مواصلات کو بھی خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس مسئلے پر فوری توجہ دیں اور ذیل گجراں انٹر چینج کی تعمیر کا باضابطہ اعلان کریں۔متعلقہ عنوان :
فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہوگئی، محکمہ زراعت کا فصل کی برداشت کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار ..
فیصل آباد،جوار کی کاشت کےلئے ہلکی کلراٹھی زمین موزوں قرار
کپاس کی فصل کیلئے کھادوں کے متوازن استعمال سے متعلق سفارشات جاری
گرمی میں اضافہ کے باعث جانوروں کو خشک چارے کیساتھ تازہ چارہ اورنمک ومنرل مکسچر دینے کی سفارش
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
زرعی سائنسدانوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بعدازبرداشت شیلف لائف بڑھانے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی
فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا
کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی سفارش
گندم کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی کی بجائے پرالی یا گندم کی ناڑ سے باندھنے کا مشورہ
ماہرین زراعت کا کاشتکاروں کو گندم ذخیرہ کرنے کیلئے نئی بوریاں استعمال کرنے کامشورہ
49واں سالانہ واپڈاا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع ہوگا
دھان کی منظور شدہ اقسام کا بیج وافر مقدار میں متعلقہ ڈیلرز پر فراہم کردیا گیا ہے
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق