عدالت عالیہ کا فیصلہ ، پنجاب حکومت نے پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کو وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل 20 اکتوبر 2020 23:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) عدالت عالیہ لاہور کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے احکامات کی روشنی میں پنجاب حکومت نے پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کو وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا'اس سلسلہ میں آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران سرکاری وکلائ نے عدالت عالیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ رات گورنر پنجاب چانسلر زرعی یونیورسٹی چوہدری محمد سرور نے وزیراعلی پنجاب کی اس سلسلے میں بھیجی جانے والی سمری پر دستخط کردیئے جس کے بعد صوبائی حکومت نے پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی بطور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے میرٹ پر تعیناتی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ نے انہیں میرٹ پر وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دیا'سنگل بنچ کے فیصلہ کے خلاف سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری اور صوبائی حکومت نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا جس پر ڈویڑن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا بعدازاں پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ہائی کورٹ ڈویڑن بنچ فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا چنانچہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کی انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے فیصلے کو بحال کردیا اور پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کو ایک ماہ میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر عملدرآمد نہ ہونے پر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی اور مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے فیصلے پر علملدرآمد کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد کو وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں