فیصل آباد ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد

بدھ 10 اپریل 2024 15:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اورڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے عیدالفطر کے موقع پر مسلمانان پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا یہ دن مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس ماہ کے بعد مسرت،محبت،اخوت اور باہمی اتفاق و اتحاد کا پیغام لے کر آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اسلام کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوشحالی کیلئے باہمی جدوجہدجاری رکھیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ ہمیں اس خوشی کے موقع پر ان شہدا کو فراموش نہیں کرنا جنہوں نے دہشتگردی کے خاتمے، وطن عزیز کی عزت و ناموس اورسلامتی و استحکام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کیلئے تشکر اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے، آج ہم سب اپنی خوشیو ں میں غریبوں اور کم وسیلہ طبقات کو شریک کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا حقیقی معنی عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہے اور عام آدمی کا احساس کرنے سے ہی عید کا لطف دوبالا ہوگا،ان کا ایمان ہے کہ پسے ہوئے طبقے کو اپنے ساتھ لیکر چلنے میں ہی ہماری نجات ہے اور مستحق اور بے سہارا افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے سے خوشیوں کو چار چاند لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسائل سے محروم افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہماری دینی،اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے لہٰذاہمیں چاہیے کہ اپنے گردو پیش پر نظر ڈالیں اور ان لوگوں کو بھی خوشیوں میں شریک کریں جو وسائل سے محروم ہیں کیونکہ یہی عید کا حقیقی فلسفہ بھی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں