فیصل آباد، ذہنی معذور شخص کی بجلی کے کھمبے کے پول پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش

پیر 15 اپریل 2024 22:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) ذہنی معذور شخص کی بجلی کے کھمبے کے پول پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش، ریسکیو1122 نے بروقت کارروائی کر کے مذکورہ شخص کو بحفاظت اتار کر لواحقین کے سپرد کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ظفر کالونی گلی نمبر4 کا رہائشی 35سالہ افضل ولد مبارک جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، گزشتہ روز ملت روڈ پر واقعہ عثمان ٹائون گلی نمبر11 کے قریب بجلی کے پول پر چڑھ رہا تھا کہ موقع پر موجود افراد نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کو بحفاظت نیچے اتار لیا مذکورہ شخص نے گلے پر تیز دار آلہ سے خودکشی کی کوشش کی تھی، تاہم مرہم پٹی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا تو اس کے لواحقین کا کہنا ہے کہ افضل کاذہنی توازن درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں