فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے مارچ میں ریجن بھر میں 233ملین سے زائد کی لاگت سے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا،چیف ایگزیکٹو

منگل 16 اپریل 2024 13:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوانجینئر محمد عامر نے بتایاکہفیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ مارچ2024 میں ریجن بھر میں 233ملین سے زائد کی لاگت سے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا۔اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ماہ مارچ میں 131ملین سے زائد کی لاگت سے82دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی جبکہ22.582ملین کی لاگت سے2 ایچ ٹی اور79.082ملین کی لاگت سے70ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ مارچ میں فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا اورمیانوالی سرکلز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 82نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ70ایل ٹی پروپوزلز اور2فیڈروں کی تکمیل کرلی ہے جن پر22.582 ملین روپے لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی کنسٹرکشن ابراراحمد کی زیر نگرانی 25.298 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 22ایل ٹی پروپوزلز،17.866ملین کی لاگت سے جھنگ میں 14ایل ٹی پروپوزلز،22.883 ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 24ایل ٹی پروپوزلزجبکہ13.035ملین کی لاگت سے میانوالی میں 10ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح47.997 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 27 نئے دیہات،32.973 ملین کی لاگت سے جھنگ میں 21دیہات،22.989ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 13 جبکہ28.035ملین روپے کی لاگت سے میانوالی میں 21نئے دیہات روشن کئے گئے۔چیف ایگزیکٹوفیسکو انجینئر محمد عامرنے بتایا کہ فیصل آباد میں 3.649ملین روپے کی لاگت سے ایک اورسرگودھا میں 18.993ملین کی لاگت سے ایک ایچ ٹی پروپوزلز مکمل کرلی گئی۔ چیف ایگزیکٹوفیسکونے شعبہ کنسٹرکشن کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ مزید جاری سکیموں کو بھی اسی جذبہ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ریجن بھر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں