فیصل آباد،ڈاکوئوں کے مسلح گروہ 2شہریوں اور امام مسجد کا گھر لوٹ لیا

چور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان لے اُڑے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی

منگل 16 اپریل 2024 22:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ڈاکوئوں کے مسلح گروہ 2شہریوں اور امام مسجد کا گھر لوٹ لیا جبکہ چور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان لے اُڑے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق ساندل بار کے علاقہ 57 ج ب کے رہائشی رفاقت علی نے بتایا کہ ڈاکوئوں کا چھ رکنی گروہ دیواریں پھلانگ کر گھر داخل ہوا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب کے رہائشی عارف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ 12لاکھ نقدی اور قیمتی سامان جبکہ ڈجکوٹ کے علاقہ 86 رب کی جامع مسجد کے امام مسجد شاہد نور کے گھر داخل ہونیوالے مسلح ڈاکو بھاری مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 191 رب کی ہیڈمسٹریس نازیہ پروین نے بتایا کہ عید کی تعطیلات کے دوران نامعلوم چور سکول کے کمروں کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان لے گئے اور سکول کی بیرونی دیوار بھی مسمار کر دی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں