فیصل آباد،شہری کے مکان پرقبضہ کروانے کی کوشش کاالزام

سابق SHOگلبرگ کیخلاف انکوائری مکمل ،کارروائی کی سفارش کردی گئی

منگل 16 اپریل 2024 23:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) شہری کے مکان پرقبضہ کروانے کی کوشش کاالزام،سابق SHOگلبرگ کیخلاف انکوائری مکمل ،کارروائی کی سفارش کردی گئی،آن لا ئن کے مطابق ایس ایس پی(آپریشن)کوگوبند پورہ گلی نمبر2کے رہائشی احسن نظامی نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کے قریبی رشتہ دار چچا عبدالوحید وغیرہ آپس میں تلخ کلامی کرتے رہتے تھے،موقع پاکر انہوں نے میرے وراثتی مکان پرقبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے میرا سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا جن کی معاونت سابق ایس ایچ اوگلبرگ طارق امیر نے کی جس پر DSPکوتوالی محمد فیاض کوانکوائری آفیسرمقررکیاگیا جس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ احسن نظامی اوراسکے چچا وحید نظامی کا وراثتی مکان کا تنازعہ تھا،28جون 2022ء کواحسن نظامی کے چچا وحید نظامی وغیرہ نے اس کا سامان وراثتی مکان سے باہرنکال دیا جس کی ون فائیوپرکال موصول ہوئی توSHOگلبرگ طارق امیر نے انسدادی کارروائی کرتے ہوئے 151-107ض ف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے احسن نظامی کوحوالات میں بند کردیا،اس دوران وحید نظامی وغیرہ متنازعہ وراثتی مکان پرقابض ہوگئے،طارق امیر نے احسن نظامی کے متنازعہ مکان پرقبضہ میں مدد کی جس پراس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں