فیصل آباد،ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر دو دوستوں کو لہولہان کر دیا

منگل 16 اپریل 2024 23:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) اتھرے ڈاکوئوں نے کینال روڈ پائپاں والا پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر دو دوستوں کو لہولہان کر دیا، ریسکیو1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ مدینہ ٹائون جٹاں والا چوک کے رہائشی 19سالہ محمد ارسلان ولد نسیم طارق اور 19سالہ عبدالرحمان ولد عبدالستار موٹرسائیکل پر جا رہے تھے جب وہ کینال روڈ پر پائپاں والا پل کے قریب پہنچے تو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے دونوں دوست بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے تو اتھرے ڈاکو دن دیہاڑے ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا۔ مدینہ ٹائون پولیس واردات کرنے والے ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں