فیصل آباد، چالاک افراد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر دو تاجروں سے 84لاکھ روپے ہتھیالئے

منگل 16 اپریل 2024 23:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) چالاک افراد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر دو تاجروں سے 84لاکھ روپے ہتھیالئے‘ رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہو سکے، پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق منصورآباد کے رہائشی عاصم ارشاد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم امجد سراج نے کاروبار کی غرض سے 56لاکھ کی رقم حاصل کی، بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی، رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔

جبکہ نواز کالونی کے رہائشی امجد نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کے ہمسائے سعد اشفاق اس کے پاس آیا اور کہا کہ اس نے بھائی کو دوبئی بھجوانے کیلئے 28لاکھ کی رقم حاصل کی، حسب وعدہ رقم واپس نہ کی اور رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا اور بعدازاں رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث کیش نہ ہو سکا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں