ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے بیٹا قتل جبکہ باپ زخمی

جمعہ 13 ستمبر 2019 15:07

فاروق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) فاروق آباد بٹر روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا کو مزاحمت پر بیٹے کو قتل جبکہ باپ کو شدید زخمی کردیا۔ لواحقین نے مقتول کی میت احتجاجا لاہور سرگودھا روڈ کے نہر کے پل پر رکھ دی اور ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات محمد انوار اپنے والد محمد نواز کے ہمراہ اپنے ماموں کو لینے کے لئے فاروق آباد جا رہا تھا جو کہ گوجرانوالہ سے فاروق آباد پہنچا تھا لیکن راستے میں انہیں پتا چلا کہ وہ رکشے پہ گاں چلا گیا ہے وہ راستے سے ہی واپس ہو گئے، اسی دوران پلی کے پاس انھیں دو ڈاکووں نے گھیر لیا اور انھیں لوٹنے کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا جس پر دونوں باپ بیٹا نے مزاحمت کی اور ڈاکووں کو قابو کرنا چاہا مگر ایک ڈاکو نے 23 سالہ انوار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔

جبکہ بھاگتے ہوئے اپنی جوتیاں بھی وہی چھوڑ گئے۔ جو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیں۔پولیس نے مقتول کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاآغازکردیا ۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں