فاروق آباد‘سفاک باپ نے اپنے دو جواں سال بیٹوں کو ذبح کر دیا‘ملزم فرار

جمعہ 12 دسمبر 2008 15:14

فاروق آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12دسمبر2008 )سفاک باپ نے دوسری شادی سے منع کرنے پر اپنے دوجواں سالہ بیٹوں کوسوتے میں ٹوکے کے پے درپے وارکرکے ذبح کردیابیٹی نے باتھ روم میں چھپ کرجان بچائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاروق آبادکے نواحی گاوٴں بہالیکے کے اکرم فوجی جوکہ ریٹائرڈصوبیدارہے کی بیوی تین سال قبل فوت ہوگئی جس سے اسکے پانچ بچے چاربیٹے اورایک بیٹی تھی بیوی کی وفات کے بعداکرم دوسری شادی کرناچاہتاتھااوراسکے بیٹے اسے منع کرتے تھے کہ گھرمیں ہماری جوان بہن ہے پہلے اسکی شادی کروپھراپنی شادی کرنا۔

گذشتہ روزبھی لڑکی والے رشتے کے لئے اکرم کے گھرآئے تھے ان کے جانے کے بعدبیٹوں اورباپ میں تکرارہوئی ۔اسی بناپراکرم نے اپنے ایک بیٹے 27سالہ عمران طاہراور22سالہ گلفام طاہرکوسوتے میں ٹوکے کے پے درپے وارکرکے قتل کردیااوراسکے بعدبیٹی کوبھی مارنے کی کوشش کی جس نے باتھ روم میں چھپ کرجان بچائی ۔ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ملزم کی ایک بیٹی اوردوبیٹے زندہ بچ گئے ۔ایک بیٹانویں کلاس میں پڑھتاہے اورایک کی عمردس سال ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے-

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں