فاروق آباد،تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو کچل ڈالا،ماں موقع پر جاںبحق جبکہ بیٹا شدید زخمی

پیر 27 دسمبر 2021 23:07

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2021ء) تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو کچل ڈالا،ماں موقع پر جاںبحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بولیاں والا سٹاپ سرگودھا روڑ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو کچل ڈالا-جس کے نتیجہ میں ماں رفعت پروین زوجہ نصیر موقع پر جاںبحق جبکہ بیٹا حنان ولد نصیر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں