سال2007ء کے دروان میں مجموعی طورپر9ٹیموں کے مابین31ٹیسٹ میچ کھیلے گئے،جن میں سے22میچ فیصلہ کن رہے اور9میچ ڈراہوئے

اتوار 30 دسمبر 2007 14:01

فاروق آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 30. دسمبر2007 ) سال2007ء کے دروان میں مجموعی طورپر9ٹیموں کے مابین31ٹیسٹ میچ کھیلے گئے،جن میں سے22میچ فیصلہ کن رہے اور9میچ ڈراہوئے۔یکم جنوری 2007ء سے30دسمبر2007ء تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی کارکردگی یہ ہے۔آسٹریلیانے4میچ کھیلے،چاروں میں کامیابی حاصل کی۔اسکی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔انگلینڈنے11میچ کھیلے3میچ جیتے 3میچ ہارے اور5 میچ ڈراہوئے اسکی کامیابی کاتناسب27.27فیصدہے۔

بھارت نے10میچ کھیلے3میچ جیتے،2 میچ ہارے اور5 میچ ڈراہوئے۔اسکی کامیابی کاتناسب30فیصدہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ 9میچ کھیلے،6میچ جیتے،2 میچ ہارے اورایک میچ ڈراہوا۔اسکی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے۔پاکستان نے8میچ کھیلے ایک میچ جیتااور4میچ ہارے اور3میچ ڈراہوئے اسکی کامیابی کاتناسب12.50فیصدہے۔سری لنکانے8میچ کھیلے4میچ جیتے 2میچ ہارے اور2یچ ڈراہوئے اسکی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔ویسٹ انڈیزنے5میچ کھیلے،ایک میچ جیتا،3میچ ہارے اورایک میچ ڈراہوا اسکی کامیابی کاتناسب 20فیصدہے۔نیوزی لینڈنے2میچ کھیلے اوردونوں میچ ہارے اسکی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔اوربنگلہ دیش نے4میچ کھیلے اور3میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا اسکی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے-

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں