ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ ‘9ملکوں کے29باوٴلرز200سے زائدوکٹیں لینے کااعزازحاصل کرچکے ہیں

اتوار 30 دسمبر 2007 14:01

فاروق آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 30. دسمبر2007 ) ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں9ملکوں کے29باوٴلرز200سے زائدوکٹیں لینے کااعزازحاصل کرچکے ہیں۔اس فہرست میں شامل14بولرزکاتعلق براعظم ایشیاہے۔200سے زائدوکٹیں لینے والوں میں پاکستان کے6، بھارت کے5،جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا کے4,4،سری لنکااورنیوزی لینڈکے3،3 ، ویسٹ انڈیزکے2باوٴلرزاورزمباوے اورانگلینڈکا کاایک ،ایک بولرشامل ہے۔

ان میں سے9بولرز300سے زائدوکٹیں لے چکے ہیں۔جن میں سے7کاتعلق براعظم ایشیاء سے ہے۔جبکہ3نے400سے زائدوکٹیں لینے کااعزازحاصل کیاہے اوران تمام کاتعلق ایشیاء سے ہے۔ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کااعزازپاکستان کے وسیم اکرم کے پاس ہے۔انہوں نے 356میچوں میں18186گیندوں پر11812رنزدے کر 23.52کی اوسط سے502وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

وہ6بارپانچ یااس سے زائدوکٹیں لے چکے ہیں ۔

دوسرے نمبرپرسری لنکاکے مرلی دھرن نے297میچوں میں16094گیندوں پر 10321رنزدے کر 22.68کی اوسط سے455وکٹیں لیں۔وہ8بارپانچ یااس سے زائدوکٹیں لے چکے ہیں۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے وقاریونس نے262میچوں میں12698گیندوں پر9919رنز دے کر23.84کی اوسط سے 416وکٹیں لیں۔وہ13بارپانچ یااس سے زائدوکٹیں لے چکے ہیں۔چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ کے شان پولک نے 298میچوں میں15430گیندوں پر9500رنزدے کر24.54کی اوسط سے387وکٹیں لیں۔

وہ5بارپانچ یااس سے زائدوکٹیں لے چکے ہیں۔پانچویں نمبرپرسری لنکاکے چمنداواس نے305میچوں میں14929گیندوں پر10414رنزدے کر26.90کی اوسط سے387وکٹیں لیں۔وہ4بارپانچ یااس سے زائدوکٹیں لے چکے ہیں۔چھٹے نمبرپرآسٹریلیاکے گیلن میگراتھ نے250میچوں میں12970گیندوں پر8391رنزدے کر22.02کی اوسط سے 381وکٹیں لیں۔وہ7بارپانچ یااس سے زائدوکٹیں لے چکے ہیں۔ساتویں نمبرپربھارت کے انیل کمبلے نے271میچوں میں 14496گیندوں پر10412رنزدے کر30.89کی اوسط سے337وکٹیں لیں۔

وہ2بارپانچ یااس سے زائدوکٹیں لے چکے ہیں۔آٹھویں نمبرپربھارت کے جواگل سری ناتھ نے229میچوں میں 11935گیندوں پر8847رنزدے کر28.08کی اوسط سے315وکٹیں لیں۔وہ3بارپانچ یااس سے زائدوکٹیں لے چکے ہیں۔ نویں نمبرپرسری لنکاکے سنتھ جے سوریانے403میچوں میں14087گیندوں پر11168رنزدے کر36.37کی اوسط سے307وکٹیں لیں ۔ وہ 4 بارپانچ یااس سے زائدوکٹیں لے چکے ہیں۔اوردسویں نمبرپرآسٹریلیاکے شین وارن نے194میچوں میں10642گیندوں پر7541رنزدے کر25.73کی اوسط سے293وکٹیں لیں ۔ وہ ایک بارپانچ یااس سے زائدوکٹیں لے چکے ہیں-

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں