پاک زمبابوے سریز محمد یوسف بیٹنگ اور شعیب ملک باؤلنگ میں سر فہرست رہے

اتوار 3 فروری 2008 17:36

فاروق آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03 فروری2008 )پاکستان اورزمباوے کی ٹیموں کے مابین کھیلی گئی 5ون ڈے میچوں کی سیریزمیں سب سے زیادہ کامیاب باوٴلرپاکستان کے شعیب ملک رہے۔ انہوں نے5میچوں میں49.5اووروں میں213رنزدے کر19.36کی اوسط سے11وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپربھی پاکستان کے سہیل تنویر نے5میچوں میں40اووروں میں139رنزدے کر19.85کی اوسط سے87وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے شاہدآفریدی نے4میچوں میں40اووروں میں189رنزدے کر37.80کی اوسط سے5وکٹیں لیں۔

چوتھے نمبرپرزمباوے کے آرڈبلیوپرائس نے5میچوں میں50اووروں میں220رنزدے کر44کی اوسط سے5وکٹیں لیں۔اورپانچویں نمبرپرزمباوے کے ٹونڈا مپاریوا نے ایک میچ میں10اووروں میں46رنزدے کر11.50کی اوسط سے4وکٹیں لیں۔پاکستان اورزمباوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھلی گئی ون ڈے سیریزمیں پاکستان کے محمدیوسف کامیاب ترین بیٹسمین رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے4میچوں کی4اننگزمیں111.50کی اوسط سے223رنزبنائے۔

جن میں ایک سنچری اورایک نصف سنچری شامل ہے۔دوسرے نمبرپربھی پاکستان کے ناصرجمشیدنے5میچوں کی5اننگزمیں39.40کی اوسط سے197رنزبنائے۔جن میں2نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تیسرے نمبرپرزمباوے کے ایس سی ویلمز نے5میچوں کی5اننگزمیں48کی اوسط سے192رنزبنائے۔جن میں2نصف سنچریاں شامل ہیں۔ چوتھے نمبرپرپاکستان کے یونس خان نے4میچوں کی4اننگزمیں46.75کی اوسط سے187رنزبنائے۔جن میں2نصف سنچریاں شامل ہیں۔پانچویں نمبرپرزمباوے کے ٹی ٹیبو نے5میچوں کی5اننگزمیں32.20کی اوسط سے161رنزبنائے۔جن میں2نصف سنچریاں شامل ہیں۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں