ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اننگزمیں سب سے زیادہ رنزبنانے کاریکارڈسری لنکاکے پاس ہے ‘رپورٹ

ہفتہ 15 نومبر 2008 18:55

فاروق آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15نومبر2008 ) بھارت کی ٹیم نے راجکوٹ کے مقام پرانگلینڈکیخلاف 387رنزبنائے جوون ڈے انٹرنیشنل کاگیارہواں بڑاٹوٹل تھا۔رپورٹ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اننگزمیں سب سے زیادہ رنزبنانے کاریکارڈسری لنکاکے پاس ہے۔پہلے نمبرپرسری لنکانے4جولائی 2006ء کوہالینڈکے خلاف امیسٹل ویں (Amstelveen)کے مقام پر50اووروں میں443رنزبنائے اور اسکے9کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔

دوسرے نمبرپرجنوبی افریقہ نے آسٹریلیاکے خلاف12مارچ2006ء کوجوہانسبرگ کے مقام پر49.5اووروں میں438رنزبنائے اوراسکے9کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔ تیسرے نمبرپرآسٹریلیانے جنوبی افریقہ کے خلاف12مارچ2006ء کوجوہانسبرگ کے مقام پر50اووروں میں434رنزبنائے اوراسکے4کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ نے زمباے کے خلاف20ستمبر2006ء کوپوچیفسٹروم(Potchefstroom)کے مقام پر50اووروں میں418رنزبنائے اوراسکے5کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

پانچویں نمبرپربھارت نے برموداکے خلاف پورٹ آف سپین کے مقام پر19مارچ2007ء کو50اووروں میں413رنزبنائے اوراسکے5کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔چھٹے نمبرپرنیوزی لینڈنے آئرلینڈکے خلاف یکم جولائی 2008ء ابیڈینAberdeen))کے مقام پر50اووروں میں402رنزبنائے اوراسکے2کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔ساتویں نمبرپرسری لنکانے کینیاکے خلاف6مارچ1996ء کوکینڈی کے مقام پر50اووروں میں398رنزبنائے اوراسکے5کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔

آٹھویں نمبرپرنیوزی لینڈنے زمباوے کے خلاف 24اگست2005ء کوبلاویوکے مقام پر 44اووروں میں397رنزبنائے اوراسکے 5کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔نویں نمبرپرجنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف سنچورین کے مقام پر50اووروں میں392رنزبنائے اوراسکے6کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔دسویں نمبرپرانگلینڈنے بنگلہ دیش کے خلاف 21جون2005ء کوناٹنگھم کے مقام پر50اووروں میں391رنزبنائے اوراسکے4کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔اورگیارہویں نمبرپربھارت نے انگلینڈکے خلاف14نومبر2008ء کوراجکوٹ کے مقام پر50اووروں میں387رنزبنائے اوراسکے5کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں