ڈپٹی کمشنر غذر نے غیر معیاری آٹے سے متعلق شائع ہونے پر ،سول سپلائی آفسر سے رپورٹ طلب کرلی

پیر 22 جنوری 2018 20:33

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر غذر کا غیر معیاری آٹے کے حوالے سے خبریں شائع ہونے پر سول سپلائی آفسر غذر سے رپورٹ طلب کی ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے اسسٹنٹ کمشنر اور سٹی مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ فلور ملز میں روزانہ جاکر آٹے کی کوالٹی کو چیک کر یں اگر کسی بھی فلور ملز سے غیر معیاری آٹے کی شکایت ملی تو نہ صرف ااس فلور مل کے خلاف کارروائی ہوگی بلکہ ایسے فلور ملز کو سیل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر غذر نے مزید کہا ہے کہ غذر میں اس وقت آٹے کا کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے اور گوداموں میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے اگر بلیک میں آٹے کی فروخت کی کوئی بھی شکایت ملی تو ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں