داریل اور تانگیر میں تعلیمی اداروں پر حملوں کے بعد غذر کے تمام نالے بھی غیر محفوظ ہیں، واجد گلگتی ، بدر الدین

اتوار 12 اگست 2018 21:40

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد ایوب شاہ،جنرل سیکرٹری بدر الدین بدر اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری واجد گلگتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ داریل اور تانگیر میں تعلیمی اداروں پر حملوں کے بعد ضلع غذر کے تمام نالے بھی غیر محفوظ ہیں ماضی میں پولیس کی چیک پوسٹیں نالوں کی سرحدوں پر لگائی جاتی تھیں لیکن اب اکثر نالوں سے پولیس کی سابقہ چیک پوسٹوں آبادیوں سے مضفات میں لاکر لگائی گئی ہیں ضلع غذر کے آدھا درجن نالوں کی سرحدیں داریل تانگیر سے ملتی ہیں اور دہشتگردوں کیخلاف جاری کاروائیوں سے انہیں نالوں کے راستے ضلع غذر میں داخل ہوسکتے ہیں پی پی پی رہنمائوں نے صوبائی حکومت اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع غذر کے نالہ جات میں فوری طور پر گلگت بلتستان سکواٹس تعینات کر کے ضلع غذرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں نیز تمام نالہ جات میں فی الفور پولیس کی نفری بڑھا کر سابقہ چیک پوسٹوں پر تعیناتی عمل میں لایا جائے جو کہ عوام کی جان ومال کی تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں