گلگت بلتستان میں چار اضلاع کے قیام کی منظوری دی گئی،صوبائی وزیر سیاحت

پیر 22 اپریل 2019 14:30

گلگت بلتستان میں چار اضلاع کے قیام کی منظوری دی گئی،صوبائی وزیر سیاحت
غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) صوبائی وزیر سیاحت فداخان فدا نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ گلگت بلتستان میں نئے اضلاع آبادی اور فاصلہ کی بنیاد پر تشکیل دیئے گئے صوبائی کابینہ نے گوپس یاسین ،داریل روندو اور تانگیر پر مشتمل چار اضلاع کے قیام کی منظوری دی ہی اضلاع کی تشکیل بہتر انتظامی سہولیات، تعلیمی اور صحت کی سہولیات اور امن و عامہ کو بہتر بنانے کے لیئے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اور خاص طور پر سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ ملے گا اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کی عوام کو ان کی گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے اضلاع بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی کابینہ علاقے میں مزید سب ڈویڑن ، تحصیل اور نیابتوں کی تشکیل کے لیے باقاعدہ طور پر پالیسی بنارہی ہے تاکہ مستقبل میں مذکورہ انتظامی یونٹس میں اداروں کے قیام اور وسائل کی فراہمی کے لیئے قانونی روڈمیپ بنایا جا سکے اور انتظامی یونٹس کو نچلی سطح تک عوامی فلاح و بہبود کے لیے تشکیل دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں