غذر، سردیوں کو خیر آباد کہنے کیلئے ہزاروں سال پرانی رسم تخم ریزی کا انعقاد

ہفتہ 22 فروری 2020 18:45

غذر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) تحصیل گوپس کے عوام نے سردیوں کا خیرباد کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں سال پرانی رسم تخم ریزی شایان شان انداز میں منایاگیا، رسم تخم ریزی تہوار ہر سال بہار کی آمد پر مناتے ہیں اس سال بھی یہاں کے عوام نے سردیوں کو خیرباد کرتے ہوئے نئے سال کی کاشتکاری کا آغاز کردیا، اس شاندار روایتی رسم کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت فداخان فدا تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کو اپنی ثقافت زندہ رکھنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، گوپس کے عوام نے ہر سال قدیم رسم تخم ریزی شایان شان طریقے سے منا کر علاقے کی قدیم رسم کو موجود وقت میں بھی زندہ رکھا ہے اس سے ثقافت کو فروغ ملے گا اور حکومت کی بھی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں قدیم ثقافت کو زندہ رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں