گلگت اور چترال کے درمیان بس سروس شروع

پیر 22 اپریل 2019 14:35

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن غذر کے منیجر حسین میر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شندور ٹاپ چھ ماہ بعد کھل گیا ہے اور گزشتہ روز سے دوبارہ گلگت اور چترال کے درمیان بس سروس شروع ہوا ہے انہوں نے کہا کہ شدید برفباری کے باعث شندور ٹاپ نومبر کے مہنے میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو تھا گزشتہ روز غذر اور چترال انتظامیہ کی کوششوں سے بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن سمت دیگر گادیاں مسافروں کو لیکر چترال اور گلگت غذر کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں