ضلع بھر میں تمام اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایس پی غذر

جمعہ 26 جون 2020 22:40

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2020ء) ایس ایس پی غذر عبدالرؤف نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع غذر میں تمام اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک ضلع غذر میں کل 66 اشتہاری رجسٹر ہو چکے ہیں جن میں سے ہیں اب تک 12 اشتہاریوں کوغذر پولیس نے گرفتار کر چکی ہے مزید گرفتاریاں جاری ہے اور بہت جلد بڑی تعداد میں اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں سے سات غیر مقامی ملزمان ہے جبکہ پانچ مقامی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب مزید اشتہاریوں کی گرفتاری کے خلاف غذر پولیس نے ہر چوکی پر اپنی خصوص ٹیم تعینات کر چکی ہے تاکہ یہ تمام اشتہاریوں کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں