سندھ اینگرو کول مائنگ کمپنی کے سی ای او نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

جمعہ 30 نومبر 2018 18:49

سندھ اینگرو کول مائنگ کمپنی کے سی ای او نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
گھوٹکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) سندھ اینگرو کول مائنگ کمپنی کے سی ای او نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا جس کے اینگرو کمپنی کے ساتھ تحفظات تھے اس معاملے میں سندھ حکومت کو گھسیٹنا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اوباڑو میں سابق صوبائی وزیر جام مہتاب حسین خان ڈہر کی بشیر آباد رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنا 51 ویں یوم تاسیس کا جلسہ سکھر میں کرنے جا رہی ہے جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرادری شریک ہوں گے جس کی سیکورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے آیا تھا اوباڑو میرا اپنا گھر ہے، مہتاب میرے بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اینگرو کول مائنگ کمپنی کے سی ای او سندھ حکومت کے ملازم نہیں بلکہ وہ اینگر کمپنی کے ملازم ہیں، انہوں نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا ہے سی ای او کے اینگر کے ساتھ تحفظات تھے، جن کا انہوں نے اظہار بھی کیا تھا مگر اس معاملے میں سندھ حکومت کو گھسیٹنا افسوسناک عمل ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں